0
Wednesday 23 Feb 2011 00:06

ریمنڈ ڈیوس کے لیے خصوصی باورچی، ہزاروں قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ریمنڈ ڈیوس کے لیے خصوصی باورچی، ہزاروں قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستانی پولیس کی "مہمان نوازی" ویسے تو بہت مشہور ہے تاہم ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں بالکل الٹا نظر آتا ہے جیل میں اس کی موجودگی سے چار ہزار قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، معتبر ذرائع کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل جو دہشتگردوں کے لئے مقام عبرت سمجھی جاتی تھی ریمنڈ ڈیوس کے لئے خالہ کا گھر بنا دی گئی ہے، اسے خصوصی باورچی فراہم کیا گیا ہے جو اس کی بتائی ہوئی ترکیب پر کھانا تیار کرتا ہے۔
ڈیوس کی موجودگی کے باعث کوٹ لکھپت جیل کے چار ہزار قیدیوں اور ان سے ملنے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سزائے موت کے قیدیوں کی ملاقاتیں بند ہو چکی ہیں جبکہ دیگر قیدیوں کو آگ کا دریا عبور کر کے اپنے پیاروں سے ملنا پڑتا ہے، دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف قتل کے مقدمے کا ٹرائل سیکورٹی خدشات کے باعث جیل میں کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور کی سیشن عدالت میں سرکاری وکیل نے استدعا کی تھی کہ سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر ریمنڈ ڈیوس کیس کی سماعت جیل میں کی جائے، اس دوران سیشن کورٹ نے وکلا کے دلائل سن کر 25 فروری کو سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ کے معاملے پر وفاقی حکومت کا موقف واضح نہیں،  وزیراعظم کہتے ہیں امریکی شہری کو استثنی حاصل نہیں، وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں استثنی حاصل ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس سفارت کار نہیں، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ میں امریکی سفارت خانہ استثنی کا سرٹیفیکیٹ ثابت نہ کر سکی۔ چار ہفتے ہو گئے وفاقی حکومت نے بھی ریمنڈ سے متعلق اب تک وضاحت نہیں دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 55910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش