0
Tuesday 9 Aug 2016 10:52

کشمیری مہاجرین کا 11 اگست کو بھارت مخالف ریلی کا اعلان

کشمیری مہاجرین کا 11 اگست کو بھارت مخالف ریلی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ دارالحکومت مظفرآباد میں انصار و مہاجرین کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف 11 اگست کو آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے سینئر وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے مرکزی ایوان صحافت میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مارچ کا مقصد دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ہے، اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 559102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش