0
Tuesday 9 Aug 2016 12:11

ضلع سرگودہا میں امام بارگاہوں کے حفاظتی انتظامات غیر تسلی بخش ہیں، حساس ادارے کی رپورٹ

ضلع سرگودہا میں امام بارگاہوں کے حفاظتی انتظامات غیر تسلی بخش ہیں، حساس ادارے کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں تیار کی جانے والی جائزہ رپورٹ کے مطابق حساس ادارے نے ضلع سرگودہا میں امام گارہوں کی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرارد یدیا ہے۔ سرگودہا انتظامیہ کے ضلعی آفیسر کی طرف سے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو جاری کردہ رپورٹ میں 240 امام بارگاہوں پر سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ 138 امام بارگاہوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، 74 میں واک تھرو گیٹ نہیں، 32 امام بارگاہو ں میں ون انٹری کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، اسی طرح درجنوں امام بارگاہوں کے باہر بیرئیرز نہیں لگائے گئے۔ ذرائع کے مطابق نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے حساس ادارے نے ضلعی انتظامیہ کو بہتری کیلئے فوری اقدامات کی سفارش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 559135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش