0
Tuesday 9 Aug 2016 12:30

سارے سماج دشمن ایجنسیوں کے پے رول پر ہیں، ’’را‘‘ پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا، محمود خان اچکزئی

سارے سماج دشمن ایجنسیوں کے پے رول پر ہیں، ’’را‘‘ پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا، محمود خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے متعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کو کلین چٹ دیتے ہوئے سارا الزام پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے سر دھر دیا۔ کہتے ہیں را پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ سانحہ کوئٹہ سے متعلق  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سارے سماج دشمن ایجنسیوں کے پے رول پر ہیں، ’’را‘‘ پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ پاکستانی ایجنسیاں کس کے نشانے پر ہیں۔؟ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کو روک نہ سکنا انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ نتائج نہ دینے والے انٹیلی جنس افسران کو برطرف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں پر الزام تراشی کا فائدہ کسے پہنچے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سانحہ کی انکوائری کا ٹاسک دیں۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے کہ ملک میں کسی کی پراکسی وار نہیں لڑی جائے گی۔ دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں ضروری ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایوان صرف دعاؤں کیلئے ہے؟ میں آئندہ پارلیمنٹ میں فاتحہ خوانی نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ  محمود خان اچکزئی اکثر متنازع بیانات دیتے رہتے ہیں، گذشتہ دنوں بھی انہوں نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختونخوا کو افغانستان کا حصہ قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 559209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش