QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ کا کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کے فوری خاتمے کا حکم

9 Aug 2016 15:51

اسلام ٹائمز: سید مراد علی شاہ نے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ کراچی میں زمینوں پر غیر قانونی قبضے سے متعلق جامع رپورٹ بنائی جائے، ایسی پالیسی مرتب کی جائے کہ جس علاقے میں قبضہ ہو، علاقہ ایس ایچ او اس کا ذمہ دار ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے چائنہ کٹنگ کے فوری خاتمے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ٹیلی فون کیا، اور کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے سے متعلق امور پر بات کی۔ انہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے چائنا کٹنگ کے خاتمے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں اور املاک کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے، کراچی میں اب بھی چائنہ کٹنگ کی اطلاعات ہیں، اس لئے کراچی میں زمینوں پر غیر قانونی قبضے سے متعلق جامع رپورٹ بنائی جائے، ایسی پالیسی مرتب کی جائے کہ جس علاقے میں قبضہ ہو، علاقہ ایس ایچ او اس کا ذمہ دار ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 559222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559222/وزیراعلی-کا-کراچی-میں-سرکاری-زمینوں-پر-قبضے-اور-چائنا-کٹنگ-کے-فوری-خاتمے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org