0
Tuesday 9 Aug 2016 16:01

قوالی پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہیگا، بھائی امجد صابری

قوالی پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہیگا، بھائی امجد صابری
اسلام ٹائمز۔ معروف قوال امجد صابری شہید کے بھائی ثروت اعجاز صابری نے کہا ہے کہ قوالی پیش کرنے کا سلسلہ صدیوں تک جاری رہے گا، خواجہ معین الدین چشتی نے اس سلسلہ کی ابتدا کی تھی، میرے والد غلام فرید صابری اور بھائی امجد صابری شہید نے قوالی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا، امجد صابری کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا، ان کی یادیں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، یہ بات انہوں نے کراچی میں ’’ایک شام امجد صابری کے نام‘‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیاقت مغل، غفران خان، ثاقب، شکور صابری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امجدصابری کے بھائی عظمت صابری، طلحہ صابری اور صاحبزادے اور قوال بابر مہندی نے قوالیاں پیش کی، اورحاضرین کو بارش کے باجود اپنے بہترین کلام سے گرماتے رہے، اس موقع پر خواجہ معین الدین چشتی کے سجادہ نشین نے دعا کی اور کہا کہ امجد صابری حضور کا چاہنے والا تھا، اس نے پوری دنیا میں اپنے کلام کے ذریعے اسلام کو پھیلایا تھا، اﷲ امجد صابری کی مغفرت فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 559224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش