0
Wednesday 10 Aug 2016 07:30

ترکی کے بیانات نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ تعلقات کے فروغ میں مددگار نہیں ہیں، ایلزبتھ ٹروڈو

ترکی کے بیانات نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ تعلقات کے فروغ میں مددگار نہیں ہیں، ایلزبتھ ٹروڈو
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے بغاوت میں ملوث ہونے کے بیانات تعلقات میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے، جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ امریکہ گولن کو بچانے کے لئے ترکی سے تعلقات کو قربان نہ کرے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ترکی کے میڈیا میں یہ بیانات آرہے ہیں کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے پس پردہ ایک امریکی تھنک ٹینک ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات نہ صرف اشتعال انگیز ہیں بلکہ تعلقات کے فروغ میں مددگار نہیں ہیں۔ دوسری جانب ترکی کے وزیر انصاف باقر بوزداگ کا کہنا تھا کہ امریکا فتح اللہ گولن کی قیمت پر ترکی سے تعلقات کو نہ بگاڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے گولن کو ترکی کے حوالے نہیں کیا تو وہ ایک دہشت گرد کی قیمت پر ترکی سے تعلقات کو قربان کر دے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ترکی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فتح اللہ گولن کے بدلے ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کی قربانی نہ دے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر انصاف باقر بوزداگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ناکام فوجی بغاوت میں امریکہ میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے، اگر امریکہ نے فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے نہ کیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکہ ایک دہشت گرد کیلئے ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کی قربانی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل بھی امریکہ سے فتح اللہ گولن کو حوالے کئے جانے کا مطالبہ کرچکا ہے، ناکام فوجی بغاوت کے بعد 16 ہزار مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جبکہ مزید 6 ہزار افراد کی چھان بین ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 559465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش