QR CodeQR Code

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی دوٹوک انداز میں مذمت کردی

10 Aug 2016 23:32

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران خطے کا واحد ملک ہے جو اپنے فیصلوں میں آزاد ہے، پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے بغیر ہماری اپنی سیکیورٹی ممکن نہیں۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیر پر مصالحتی امور کیلئے کبھی ایران کو سرکاری طور پر نہیں کہا، کبھی مصالحتی کردار کیلئے کہا گیا تو غور کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم سجادپور نے کہا ہے کہ ایران کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ ہو یا دیگر، مسلم امہ کے دیرینہ مسائل کا حل چاہتے ہیں، پاکستان نے کشمیر پر مصالحتی امور کیلئے کبھی ایران کو سرکاری طور پر نہیں کہا، کبھی مصالحتی کردار کیلئے کہا گیا تو غور کریں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر کاظم سجاد پور نے تزویراتی مطالعاتی مرکز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے بغیر ہماری اپنی سیکیورٹی ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سیکیورٹی معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے جو قابل ستائش ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو بڑھانا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایوں سے اچھے اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، ہمسایوں کے ساتھ تعاون اور اچھے تعلقات کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب خطہ مہں غصلیے اداکار کا کردار ادا کر رہا ہے، سعودی عرب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے، ڈاکٹر کاظم سجاد پور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ سیکیورٹی معاملات میں ایران کے ساتھ تعاون کیا ہے، ایران مستحکم اور محفوظ ملک ہے جبکہ پڑوسی انتشار کا شکار ہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب دنیا کو باور کروا رہا ہے کہ ایران سے خطرہ ہے، خوف کا کاروبار کرنے والوں کو شکست دینا ہو گی، ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہو گا، ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ علیحدگی کی تحریکیں، خانہ جنگی، دہشت گردی، سلامتی کے امور خطے میں اہم ہیں، ایران خطے کا واحد ملک ہے جو اپنے فیصلوں میں آزاد ہے۔

اس موقع پر ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھاکہ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانا چاہتے ہیں تاہم پاکستان سے بیکنگ ٹرانزیکشنز نہیں، ایرانی سفیر نے کہا کہ داعش دنیا اور خطے کیلئے ہی نہیں پاکستان اور ایران کیلئے بھی شدید خطرہ ہے، دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کیلئے دوطرفہ اتفاق موجود ہے، مہدی ہنر دوست نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہو یا مسلم امہ کے دیگر دیرینہ مسائل، سب کا پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان برادر ملک، بھارت اچھا دوست ہے، پاکستان نے کشمیر پر مصالحتی امور کیلئے کبھی ایران کو سرکاری طور پر نہیں کہا، کبھی مصالحتی کردار کیلئے کہا گیا تو غور کریں گے، ایرانی سفیرنے کہا کہ بھارت، پاکستان، ایران سمیت خطے کے ممالک کے بہتر روابط خوشحالی کے ضامن ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 559607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559607/ایرانی-نائب-وزیر-خارجہ-نے-کشمیر-میں-بھارتی-مظالم-کی-دوٹوک-انداز-مذمت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org