0
Thursday 11 Aug 2016 02:03

چین، پاکستان اور ایران سمیت 17 ممالک کی جنگی مشقیں روس میں جاری

چین، پاکستان اور ایران سمیت 17 ممالک کی جنگی مشقیں روس میں جاری
اسلام ٹائمز۔ روسی دارالحکومت کے نزدیک پاک فوج دنیا کے سترہ ممالک کی افواج کے ساتھ اس وقت جنگی مشقوں میں مصروف ہے۔ سترہ ممالک کی افواج میں چین، ایران اور روس کی ماہر اور پیشہ ور افواج کے جوان شریک ہیں۔ ویب سائٹ وائرڈ کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت کے قریب منعقد ہونے والی جنگی مشقوں میں چین، پاکستان اور ایران سمیت 17 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل آرمی گیمز کے دو ہفتوں پر مبنی مقابلوں کا آغاز ٹینکوں کے مقابلوں سے ہوا۔ اس مقابلے میں ٹینک دشوار گزار راستوں سے گزرتے ہوئے اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کا اندازہ زیرنظر تصویر سے لگایا جاسکتا ہے، جس میں ایک T-72B3 ٹینک ریت اور پانی کے مرغولے میں لپٹا دیکھائی دے رہا ہے۔ عالمی جنگی مشقوں کے دیگر مقابلوں میں ”سنائپر فرنٹیئر“ اور ”ماسٹرز آف آرٹلری فائر“ نامی مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ روسی ٹی وی کی جانب سے یہ مقابلے براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔ مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کی یہ جنگی مشقیں دفاعی سے زیادہ سیاسی مقاصد کی حامل ہیں۔ ان مقابلوں میں امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی شامل نہیں، البتہ یونان کی ایک چھوٹی سی ٹیم حصہ لے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 559632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش