0
Thursday 11 Aug 2016 01:40

امریکہ کو ترکی یا فتح اللہ گولن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، رجب طیب اردوغان

امریکہ کو ترکی یا فتح اللہ گولن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، رجب طیب اردوغان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر امریکہ سے فتح اللہ گولن کے حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ ترکی کے شہر انقرہ میں صدارتی محل کے باہر ریلی سے خطاب میں طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ترکی یا فتح اللہ گولن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فتح اللہ گولن کے خلاف دستاویزی ثبوت کے 85 باکس امریکہ بھجوا چکے ہیں۔ اردوغان کا کہنا تھا کہ ماردین اور دیار باقر میں شدت پسندوں کی کارروائی میں کئی لوگ جاں بحق ہوئے۔ داعش، کرد ورکرز پارٹی اور فتح اللہ گولن تحریک جیسی دہشت گرد جماعتوں کے باعث ملک کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 559671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش