QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے موٹروے کی مساجد سے درودوسلام کے بورڈ ہٹوا دیئے

11 Aug 2016 19:16

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موٹروے پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ موٹروے پر قائم تمام مساجد سے ایسی تمام عبارتیں مٹا دی جائیں جن سے کسی مکتب فکر کی نمائندگی کا شائبہ ہوتا ہے۔ موٹروے پولیس نے وفاقی احکامات پر عمل درآمد کیلئے تمام "ریسٹ پوائنٹس" کی انتظامیہ کی ہدایات جاری کردیں کہ تمام مساجد سے بورڈز ہٹا کر متازع عبارتیں بھی مٹا دی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی احکامات کے بعد موٹروے پولیس نے موٹروے کے "ریسٹ پوائنٹس" پر بنائی گئی مساجد سے درود وسلام کے تمام بورڈز اتار دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موٹروے پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ موٹروے پر قائم تمام مساجد سے ایسی تمام عبارتیں مٹا دی جائیں جن سے کسی مکتب فکر کی نمائندگی کا شائبہ ہوتا ہے۔ موٹروے پولیس نے وفاقی احکامات پر عمل درآمد کیلئے تمام "ریسٹ پوائنٹس" کی انتظامیہ کی ہدایات جاری کردیں کہ تمام مساجد سے بورڈز ہٹا کر متنازع عبارتیں بھی مٹا دی جائیں۔ موٹروے پولیس کے احکامات کے پیش نظر "ریسٹ پوائنٹس" کی انتظامیہ نے تمام مساجد سے درود وسلام کے بورڈ بھی اتار دیئے ہیں۔ دوسری جانب موٹروے پر سفر کرنیوالے مسافروں نے درودوسلام کے بورڈز اتارنے پر انتظامیہ کی اس حرکت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ مسافروں کا "اسلام ٹائمز" سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ مخصوص مکتب فکر کو خوش کرنے کیلئے حکومت نے درودوسلام کے بورڈز ہٹوائے ہیں۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ حضور نبی کریمﷺ کی امت ہونے کے ناطے کسی کو بھی دورد پر اعتراض نہیں لیکن حیرت ہے کہ حکومت نے مٹھی پر فرقہ پرستوں کے دباؤ میں آ کر مساجد سے درود وسلام کے بورڈز اتار دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 559804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559804/وفاقی-حکومت-نے-موٹروے-کی-مساجد-سے-درودوسلام-کے-بورڈ-ہٹوا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org