0
Thursday 11 Aug 2016 19:29

خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم پشاور میں صرف ایک سنٹر ہونے کی وجہ سے مہاجرین واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ پشاور کے چمکنی سنٹر سے افغان مہاجرین کی واپسی جاری ہے جہاں مہاجرین کے فنگر پرنٹس اور آئی سکیننگ بھی کی جارہی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ریکارڈ کے مطابق ایک دن میں 500 کے قریب مہاجرین وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ یکم جنوری سے 10 اگست تک 6 ہزار657 خاندادن وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ اسٹاف کی کمی اور ایک ہی سنٹر ہونے کی وجہ سے ایک خاندان کی واپسی کا عمل دو سے تین روز میں مکمل ہوتا ہے۔ اس دوران شدید گرمی کے باوجود عورتیں، بچے اورمرد سنٹر کے باہر پڑے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 559808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش