QR CodeQR Code

خیبر پی کے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا واک آوٹ

11 Aug 2016 20:09

اسلام ٹائمز: پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ خان نے ترمیم پیش کی اور حکومتی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیمی بل بدنیتی پرمبنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پی کے اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے خیبر پی کے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کیا۔ جس پر پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ خان نے ترمیم پیش کی اور حکومتی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیمی بل بدنیتی پرمبنی ہے، جس پرسپیکر نے ایوان سے رائے حاصل کی تو رکن اسمبلی ثناء اللہ کی ترمیم کو اکثریت نہ ملنے پر ڈراپ کردیا جبکہ سپیکر نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کو پاس کرنے کیلئے ایوان میں پیش کردیا۔ جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دیتے ہوئے پاس کردیا۔ ترمیمی بل پر اظہار خیال کا موقع نہ ملنے اور اپوزیشن کی ترمیم کو ڈراپ کرنے کے خلاف اپوزیشن ارکان اسمبلی واک آوٹ کرگئے۔


خبر کا کوڈ: 559832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559832/خیبر-پی-کے-لوکل-گورنمنٹ-ترمیمی-بل-منظور-اپوزیشن-کا-واک-آوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org