0
Thursday 11 Aug 2016 21:07

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بدامنی، دہشت گردی اور معصوم بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف نواں شہر چوک میں ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، نائب امراء ڈاکٹر خالد رشید، چوہدری اطہر عزیز، امراء زون رانا طارق نعیم، چوہدری ظفر اقبال، مولانا محمود بشیر، حافظ عبدالرحمن، عبدالرحمن حیدری، بلال اکبر صدیقی، کنور محمد صدیق، این ایل ایف ملتان کے صدر شاہ ولی راجپوت، نائب صدر عاقل قریشی، وائس چیئرمین محمد رمضان، صدر پی ایچ اے محمد زاہد، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان اسامہ امین، جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم دلشاد احمد سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرین حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی اور مطالبہ کیا کہ حکمران بچوں کے اغواء کاروں، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔ میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام رہی بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے حکومت کی نااہلی ثابت کر دی ہے۔ بچوں کے اغواء کی وجہ سے والدین شدید پریشان ہیں سکول کھلنے والے ہیں مگر حکومت اغواء کاروں کو گرفتار اور سزا دینے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور قابل نفرت ہے یہ حملہ پاکستان اور پوری قوم پر ہوا ہے وکلائ، صحافیوں اور مریضوں کی شہادت قابل افسوس اور مذمت ہے۔ پوری قوم سوگوار ہے دینی، سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی غیر مشہود حمایت کی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے اور پاکستان میں را کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کو روکے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے بے نقاب کرے ضماعت اسلامی 26 اگست کو ملتان میں تکمیل پاکستان کشمیر مارچ کرے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 559853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش