0
Thursday 11 Aug 2016 23:01

خیبر پختونخوا حکومت کا کان کنی پر عائد پابندی ختم کرنیکا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا کان کنی پر عائد پابندی ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کان کنی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبے میں کان کنی پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے، جس کے بعد قانونی طریقے سے معدنی ذخائر نکالے جاسکتے ہیں، جب کہ وزیر معدنیات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک 71 معدنیات کے وسائل مل چکے ہیں، تاہم کان کنی پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد غیر قانونی مائننگ پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل کی جگہ کی لیز دینے کی باڈیز، ڈپٹی کمشنر سے لے کر سیکرٹری لیول کو مل گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 559872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش