QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

11 Aug 2016 23:13

اسلام ٹائمز: سوات، مینگورہ، چترال، لوئر دیر اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات، چترال  اور مینگورہ سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات، مینگورہ، چترال، لوئر دیر اور اس کے گرد  ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت  4.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ  زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جس کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔


خبر کا کوڈ: 559876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559876/خیبرپختونخوا-کے-مختلف-اضلاع-میں-زلزلے-شدید-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org