0
Thursday 11 Aug 2016 23:37

ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری

ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ڈاک پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ ڈاک پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے، محکمہ ڈاک کے مطابق عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لئے بے لوث خدمت کے بدلے کوئی بھی اعزاز معنی نہیں رکھتا تاہم محکمہ ڈاک ان کی خدمات اور ان کی یاد میں 20 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کررہاہے جو اتوار سے پاکستان کے تمام اہم ڈاک خانوں میں دستیاب ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان  بھی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 559880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش