0
Thursday 11 Aug 2016 23:43

چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کیجانب سے 15 اگست کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کیجانب سے 15 اگست کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے 15 اگست کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں بین الاضلاعی سطح پر رابطے کئے جا رہے ہیں۔ گذشتہ روز جماعت اسلامی کے جلسے میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی، قومی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہونے پر، 15 اگست کو پورے گلگت بلتستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ غیر قانونی ٹیکسز، منرلز پالیسی کے خلاف اور اقتصادی راہداری میں نظر انداز کرنے کے خلاف شٹرڈاؤن ہوگا، اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق گندم سبسڈی کی بحالی کے لئے عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ 15 اگست کو شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس کی صدارت میں، ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق کی بات کرتے ہیں تو وفاق میں ہمیں متنازعہ قرار دیا جاتا ہے، اور متنازعہ خطے میں کسی بھی قسم کا قانون لاگو نہیں ہوسکتا ہے۔ گندم کی 75 ہزار بوری کی کٹوتی کو بحال کیا جائے، اقتصادی راہداری میں جی بی کے حصے کا تعین کیا جائے، خالصہ سرکار کے کالے قانون کو ختم کیا جائے، عوام کی ملکیت اراضی عوام کے حوالے کی جائے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور ساتھ ہی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیا جائے، عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں 15 اگست کو پورے گلگت بلتستان میں تاریخی شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 559882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش