0
Friday 12 Aug 2016 06:05

کوئٹہ میں دہشت گردی اور پنجاب میں بچوں کا اغوا حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے، مفتی خالد محمود

کوئٹہ میں دہشت گردی اور پنجاب میں بچوں کا اغوا حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے، مفتی خالد محمود
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازھر نے کمالیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک میں موجود سی آئی اے اور را کے ایجنٹوں کو بے نقاب کیا جائے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سمیع الحق گروپ کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، جمعیت علماء اسلام مولانا سمیع الحق کے زیر قیادت قیام امن کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ جلد مکمل کر کے منظر عام پر لائی جائے، پنجاب میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے، اشرافیہ کے بچوں کے اغوا پر حکومتی مشینری فوراً حرکت میں آ جاتی ہے، لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مقامی کارکنوں کے اجلاس سے جے یو آئی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر حاجی احسان احمد احسان نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 559901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش