QR CodeQR Code

پاکستان میں بسنے والے 2 کروڑ سے زائد مسیحی ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، طاہر نوید چوہدری

12 Aug 2016 09:45

اسلام ٹائمز: اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مینارٹیز الائنس کے مرکزی چیئرمین طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی ہے اور پاکستان میں دہشتگردی، فرقہ واریت کیخلاف موثر جدوجہد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مینارٹیزالائنس کے مرکزی چیئرمین طاہر نوید چوہدری نے سرگودہا میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی ہے اور پاکستان میں دہشتگردی، فرقہ واریت کیخلاف موثر جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے 2 کروڑ سے زائد مسیحی ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پی ایم اے کی کوششوں سے پاکستان میں اقلیتوں کا دن منانے کا فیصلہ ہوا، پی ایم اے اقلیتوں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر تقریب میں پی ایم اے کے کارکنوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 559903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559903/پاکستان-میں-بسنے-والے-2-کروڑ-سے-زائد-مسیحی-ملکی-ترقی-کلیدی-کردار-ادا-کررہے-ہیں-طاہر-نوید-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org