0
Friday 12 Aug 2016 13:01

مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں سرپرائز ریلی نکالے گی

مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں سرپرائز ریلی نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے آج کراچی میں نرسری سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی، مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کے سارے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرپرائزنگ ریلی ریکارڈ توڑ دے گی۔ پاک سرزمین پارٹی کے تحت جشن آزادی ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے گلستان جوہر میں کیمپ کے دورہ کے موقع پر شہریوں نے مصطفیٰ کمال پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر جذباتی انداز میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ریلی سارے ریکارڈ توڑ دے گی۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کراچی والوں کی ساری محرومیاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کچرا کنڈی بنا ہوا ہے، سڑکیں خراب ہیں، اسپتالوں میں ادویات میسر نہیں، نہ ہی اسکولوں میں تعلیم ہے، ہمیں یہ سب ٹھیک کرنا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی ریلی کی صورت میں وطن سے محبت کرنے والوں کو سرپرائز دے گی۔
خبر کا کوڈ : 559928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش