QR CodeQR Code

پشاور، ہسپتالوں سے بچے اغوا کرنے والا گروہ پکڑا گیا

12 Aug 2016 16:51

اسلام ٹائمز: گرفتار خواتین ایل ایچ ویز ہیں، مزید ارکان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برآمد کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے چوری کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا۔ ایل ایچ ویز بھی گروہ کا حصہ تھیں۔ پولیس کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتار کیاگیا، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان ہسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغوا کرکے فروخت کرتے رہے۔ گروہ ہسپتال انتظامیہ کی مدد سےزندہ کی بجائے مردہ بچے بھی والدین کے حوالے کرتے اور زندہ بچے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک فروخت کرتے رہے۔ گرفتار خواتین ایل ایچ ویز ہیں، مزید ارکان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برآمد کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 559934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/559934/پشاور-ہسپتالوں-سے-بچے-اغوا-کرنے-والا-گروہ-پکڑا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org