0
Friday 12 Aug 2016 16:53

جمرود کے علاقے شاکس میں کارروائی، 4 خودکش حملہ آور گرفتار

جمرود کے علاقے شاکس میں کارروائی، 4 خودکش حملہ آور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی میں جمرود کے علاقے شاکس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی کارروائی میں 4 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 5 خودکش جیکٹس بھی برآمد بھی کرلی گئی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ دہشتگرد یوم آزادی پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ خیبر ایجنسی میں کارروائی کرکے 4 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 25 کلوگرام بارودی مواد سے بھرے 5 جیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ضیاءاللہ مروت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بڑے پیمانے پر تباہی مچانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔ ہم اپنی سکیورٹی سے غافل نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 559936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش