QR CodeQR Code

ریمنڈ کے معاملے پر ہیلری کلنٹن نے فون کیا تھا،شاہ محمود قریشی

23 Feb 2011 15:21

اسلام ٹائمز:سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 28جنوری کی رات امریکی وزیر خارجہ نے انہیں فون کیا اور ملنے کی خواہش ظاہر کی، ہیلری کلنٹن نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلیری کلنٹن نے فون پر کہا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستان ویانا کنونش کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
راولپنڈی بار سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 28جنوری کی رات امریکی وزیر خارجہ نے انہیں فون کیا اور ملنے کی خواہش ظاہر کی، ہیلری کلنٹن نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جس پر شاہ محمود قریشی نے انہیں جواب دیا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہموریت کی بحالی کیلئے وکلا برادری نے اہم کردار ادا کیا اور بہت قربانیاں دیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 56009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56009/ریمنڈ-کے-معاملے-پر-ہیلری-کلنٹن-نے-فون-کیا-تھا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org