0
Saturday 13 Aug 2016 17:20

ملک دشمن طاقتیں اندورنی و بیرونی سازشیں کر کے پاکستان کو ختم کرنا چاہتی ہیں، مولانا عبدالحفیظ مکی

ملک دشمن طاقتیں اندورنی و بیرونی سازشیں کر کے پاکستان کو ختم کرنا چاہتی ہیں، مولانا عبدالحفیظ مکی
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی نے مرکز اہل السنت و الجماعت 87 جنوبی سرگودہا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدینہ طیبہ کے بعد پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہونے والی دوسری ریاست ہے۔ سرگودہا میں خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج پاکستان جن مشکلات کا شکار ہے، اسے ہم سب نے مل کر دور کرنا ہے، ملک دشمن طاقتیں اندورنی و بیرونی سازشیں کر کے پاکستان کو ختم کرناچاہتی ہیں، ایسے حالات میں پہلے سے بھی بڑھ کر قوم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم متحد ہو جائیں اور پاکستان کی سالمیت و استحکام کے لیے اپنی توانائیاں خرچ کریں، آخر میں انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 560238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش