QR CodeQR Code

پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان خوش آئند ہے، ڈاکٹر نادیہ عزیز

13 Aug 2016 17:55

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقتصادی حالات میں بہتری لانے، لوڈشیڈنگ اور گردشی قرضوں میں کمی کیلئے وزیر اعظم کی جدوجہد رنگ لا رہی ہے، حکومت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے جو کامیاب اقدامات کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کی رہنما اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان خوش آئند ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقتصادی حالات میں بہتری لانے، لوڈشیڈنگ اور گردشی قرضوں میں کمی کیلئے وزیر اعظم کی جدوجہد رنگ لا رہی ہے، حکومت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے جو کامیاب اقدامات کر رہی ہے، اس کا ہر سطح پر اعتراف ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی حکومتی کامیابیوں سے خوف زدہ ہونے کے بجائے وسیع تر قومی مفاد میں حکومت کو سپورٹ کرے۔


خبر کا کوڈ: 560247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560247/پاکستان-کی-معاشی-ترقی-رفتار-پر-آئی-ایم-ایف-کا-اظہار-اطمینان-خوش-آئند-ہے-ڈاکٹر-نادیہ-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org