QR CodeQR Code

3 سال میں گرفتار ملزمان میں 1200 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

13 Aug 2016 18:54

اسلام ٹائمز: کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی کو جرائم پیشہ افراد نے یرغمال بنا رکھا تھا، اختیارات ملنے سے شہر کے حالات میں بہتری آئی ہے، لہٰذا شہر میں جاری آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ اختیارات ملنے سے کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے، لہٰذا شہر میں جاری آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں 2008ء سے 2013ء کے دوران روزانہ 10 افراد قتل ہوتے تھے، لیکن شہر میں آپریشن کے بعد سے یومیہ قتل و غارت کے واقعات اب اوسطاً 2 رہ گئے ہیں، 3 سال میں آپریشن کے دوران 6 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں سے 1200 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، جبکہ مختلف جماعتوں کے عسکری ونگ کے 855 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی کو جرائم پیشہ افراد نے یرغمال بنا رکھا تھا، اختیارات ملنے سے شہر کے حالات میں بہتری آئی ہے، لہٰذا شہر میں جاری آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پیسہ حاصل کرکے کراچی میں قتل وغارت گری کی گئی، افغان خفیہ ایجنسی بھی کراچی کی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بہت دشمن ہیں، اور بھارتی ایجنسی’’را‘‘ سی پی کے خلاف متحرک ہے۔


خبر کا کوڈ: 560267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560267/3-سال-میں-گرفتار-ملزمان-1200-کا-تعلق-کالعدم-تنظیموں-سے-ہے-ڈی-جی-رینجرز-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org