0
Saturday 13 Aug 2016 19:11

خیبر پختونخوا میں 65 سالہ فرسودہ نظام کی اصلاح بڑی کامیابی ہے، پرویز خٹک

خیبر پختونخوا میں 65 سالہ فرسودہ نظام کی اصلاح بڑی کامیابی ہے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 65 سالہ فرسودہ نظام کی اصلاح بڑی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر کی تنخواہ 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سیدوشریف میں ریسکیو 1122 کے دفتر کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 لاکھ افراد کوصحت کارڈ دے کر نیا پروگرام شروع کررہے ہیں۔ صوبے میں 356 پن بجلی گھر بنا رہے ہیں۔ 88 مکمل ہوگئے، انہوں نے کہا کہ انگریزوں کا چھوڑا گیا طبقاتی نظام تعلیم ختم کردیا۔ اداروں کوغیرسیاسی کرکے کرپشن کی راہیں بند کردیں۔ 65 سالہ فرسودہ نظام کی اصلاح بڑی کامیابی ہے۔
خبر کا کوڈ : 560274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش