0
Saturday 13 Aug 2016 20:21

آئی ایس او یوم آزادی پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کرے گی، تصور کربلائی

آئی ایس او یوم آزادی پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کرے گی، تصور کربلائی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاؤٹنگ کے نو منتخب امامیہ چیف اسکاؤٹ تصور کربلائی نے لاہور میں اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس ملک کے اہم مقامات پر یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں تقاریب کا انعقاد کریں گے۔ اس حوالے سے پرچم کشائی، اسکاؤٹ سلامی اور یوم آزادی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ تصور کربلائی نے بتایا کہ امامیہ اسکاؤٹس لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مرقد پر سلامی پیش کریں گے، جس میں لاہور و مضافات سے درجنوں امامیہ اسکاؤٹس شریک ہونگے۔ تصور کربلائی نے کہا 14 اگست کا دن پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں کے افتخار اور قوم کے جوش و ولولہ کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، انسان فطری طور پہ آزادی کو پسند کرتا ہے جو کہ خصائل حسنہ میں سے ہے، کچھ افراد و اقوام دوسری اقوام پہ تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح کا ایک تسلط عالمی سامراج نے برصغیر پاک و ہند میں بھی قائم رکھا، جو یہاں کے انسانوں کی فطری خواہش یعنی آزادی کے سامنے چکنا چور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی خوشی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ایک فریضہ ہے، جس طرح قیام پاکستان کے وقت طلباء نے قائداعظم کا شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا، اسی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی، دفاع وطن اور حقیقی فکری آزادی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 560286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش