0
Sunday 14 Aug 2016 00:48

لاہور میں حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن، 2 دہشتگردوں سمیت 11 مشتبہ افراد زیرحراست

لاہور میں حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن، 2 دہشتگردوں سمیت 11 مشتبہ افراد زیرحراست
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پاک فوج اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن، شاہدرہ کے علاقہ سے دو دہشت گردوں سمیت گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حساس اداروں نے دہشتگردوں کی اطلاع پر لاہور میں شاہدرہ اور برکت ٹاون کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں دو دہشت گردوں سمیت گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار  دونوں دہشتگردوں کا تعلق جمات الاحرار سے ہے۔ ڈی جی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ لاہور کمبنگ آپریشن میں دہشتگردوں کے سلیپر سل کو ختم کر دیا، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری بھی کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 560332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش