0
Sunday 14 Aug 2016 01:03

وزیراعلٰی گلگت بلتتسان کی موجودگی میں جشن گنگچھے میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے بلند

وزیراعلٰی گلگت بلتتسان کی موجودگی میں جشن گنگچھے میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے بلند
اسلام ٹائمز۔ مخالف جماعتوں پر الزامات لگانے، پرانے منصوبوں پر تختی لگوانے، کبھی صحافیوں اور کبھی علماء کو درس دیتے چار روز سے بلتستان میں موجود مصروف وزیراعلٰی گلگت بلتتسان اور اسکی ٹیم کو اس وقت سخت ہزیمت اٹھانی پڑی جب جشن گنگچھے کے موقع پر ہزاروں نے شائقین نے گو نواز گو کے نعروں سے آسمان سر پر اٹھایا۔ جشن گنگچھے کے موقع پر رکن گلگت بلتستان سلطان علی جب صوبائی حکومت کے سربراہ کے لیے سپاسنامہ پیش کر رہے تھے کہ اچانک شائقین ہلڑ بازی شروع کی۔ اس موقع پر مولانا حافظ حفیظ الرحمان آگے بڑھ کر سٹیج کو سنبھالنے کی کوشش کی اور سابقہ حکومت کی ناقص کارکردگی پرشعلہ بیانی شروع کی لیکن اس وقت قسمت اور بجلی نے انکو بھی دغا دیا اور بجلی چلی گئی تو گو نواز گو کے نعروں سمیت نواز لیگ کی حکومت کے خلاف نعرے بلند ہوئے اور گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف بھی باتیں شروع کی۔

سلطان علی کی طرح وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو بھی سابق حکومت کی ناقص کارکردگی پر تنقید مہنگی پڑ گئی۔ تند و تلخ اور دھکمی آمیز تقریر کرنیوالے وزیراعلی کی آواز شائقین کی آواز میں گم ہوگئی تو انہوں نے تقریر ختم کرکے سٹیج پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ اس ہنگامے میں وہ ناراض ہو کر گراونڈ سے نکل کر سیدھا اسکردو کی راہ لی اور اسکردو آرام کرنے کے بعد 15 اگست تک کے شیڈول کو ختم کرکے اپنے شہر گلگت کی طرف رخ کرنے میں ہی عافیت جانی۔
خبر کا کوڈ : 560337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش