0
Sunday 14 Aug 2016 08:54

84 حساس مقامات کے سکیورٹی نقائص کو دور کیا جائے، سرگودہا کے ڈی پی اوز کو اقدامات کی ہدایات موصول

84 حساس مقامات کے سکیورٹی نقائص کو دور کیا جائے، سرگودہا کے ڈی پی اوز کو اقدامات کی ہدایات موصول
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرگودہا ریجن میں اہم ترین پولیس دفاتر، ریلوے سٹیشنز، کنزیومرکورٹس، سوئی گیس اور واپڈا تنصیبات سمیت 84 انتہائی حساس مقامات کے حفاظتی اقدامات بہتر نہیں بنائے جا سکے۔ سرگودہا انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی نقائص کی نشاندہی کے باوجود اقدامات نہ اٹھانے پر اے سی جنرل طارق نیازی کی طرف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حساس اداروں نے یہ رپورٹ میں دی تھی کہ سرگودہا ریجن میں پبلک پارکس، بازاروں اور مقدس مقامات کے حفاظتی اقدامات بھی ناکافی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 560380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش