0
Sunday 14 Aug 2016 10:09

یوم آزادی، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارکس اور تفریحی مقامات بند رکھنے کی ہدایت

یوم آزادی، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارکس اور تفریحی مقامات بند رکھنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر فیصل آباد ضلعی انتظامیہ نے پارکس اور تفریحی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج یوم آزادی کے موقع پر پارکس اور تفریحی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی ہے اور سند باد، فن لینڈ اور ماڈل بازار جھنگ روڈ سے ملحق فن دنیا و دیگر تفریحی مقامات کو بند رکھنے کے لئے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئ ہیں اور وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی صدر مقامات پر موبائل فون کی سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 560392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب