0
Sunday 14 Aug 2016 13:38

پیپلز پارٹی اور موجودہ دور حکومت میں پاک فوج نے آئین و جمہوریت کا احترام کیا، مشیر اطلاعات سندھ

پیپلز پارٹی اور موجودہ دور حکومت میں پاک فوج نے آئین و جمہوریت کا احترام کیا، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہم کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسی کے باعث آج جمہوریت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، حکومت ملکی بقا کیلئے ہمیشہ پارلیمینٹ کو اعتماد میں لیتی رہے، کیونکہ یہ ہی سیاسی نمائندوں کی قوت ہے، اگر جمہوریت تسلسل کے ساتھ چلتی رہے، تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور موجودہ دور حکومت میں پاک فوج نے آئین و جمہوریت کا احترام کیا، اور پارلیمینٹ میں آکر نمائندگان کے سوالات کے جواب دیئے، حکومت کو بھی ایسا ہی راستہ اختیار کرنا چاہیے، جس سے غیر جمہوری راستوں کے دروازے بند ہو جائیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر تمام جماعتوں نے مل کر متحدہ اپوزیشن بنائی تھی، تاکہ حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہ ملے، لیکن عمران خان نے الگ تحریک چلانے کا اچانک فیصلہ کیا، پیپلز پارٹی عمران خان کی تحریک کی مخالفت نہیں کرتی، اگر وہ تنہا کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، تو اچھی بات ہے، لیکن ہم کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 560456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب