QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کیس سے صدر زرداری کی پریشانی میں اضافہ ہوا،برطانوی اخبار

23 Feb 2011 23:27

اسلام ٹائمز:برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق لاہور میں ہونیوالے قتل میں ملوث امریکی کے بارے اس انکشاف نے کہ وہ سی آئی اے کے لیے کام کر رہا تھا،اوباما انتظامیہ کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کو ایک نئے تناو اور دباو کا شکار کر دیا ہے


لندن:اسلام ٹائمز۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے قتل کے واقعات میں سی آئی اے کے ہاتھ کے انکشاف سے زرداری کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا، ایک طرف امریکا کو خوش اور دوسری طرف عوام کا غصہ، پاکستانی حکومت کو واشنگٹن کی خوشی کی ضرورت ہے لیکن ڈیوس کی رہائی میں حکومت کو عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق لاہور کے قتل میں ملوث امریکی کے بارے کہ وہ سی آئی اے کے لیے کام کر رہا تھا، اس انکشاف نے اوباما انتظامیہ کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کو ایک نئے تناو اور دباو کا شکار کر دیا ہے۔ امریکا افغان جنگ میں کامیابی اور مغربی ممالک پر عسکریت پسندوں کے حملوں کے خلاف لڑائی میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے وہ پاکستان کی امداد مین اضافہ کرنے جا رہا تھا۔ لیکن ڈیوس کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات پر ایک ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔ آصف علی زرادری کی حکومت، ڈیوس کے متعلق نئے انکشاف پر مصیبت میں پھنس گئی ہے۔ اگر حکومت ڈیوس کو رہا کر دیتی ہے تو عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 56047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56047/ریمنڈ-ڈیوس-کیس-سے-صدر-زرداری-کی-پریشانی-میں-اضافہ-ہوا-برطانوی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org