QR CodeQR Code

چھتر فلیجی مسئلہ کے حل کے لئے تمام مینگل قبائل کے سربراہان کا ہنگامی جرگہ

23 Feb 2011 23:26

اسلام ٹائمز:سردار عطاء اللہ مینگل کی جانب سے بلایا گیا جرگہ 25 فروری کو ہونا تھا جو ناگزیر وجوہات اور مینگل قبائل کے سربراہان کے بے حد اصرار پر اب 27 فروری کو صبح گیارہ بجے ہو گا


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔بلوچستان کے ممتاز قوم پرست رہنما سردار عطاءاللہ خان مینگل نے چاروں صوبوں کے تمام مینگل قبائل کے سربراہان کا ہنگامی جرگہ وڈھ میں بلا لیا۔ ممتاز قبائلی رہنما صادق مینگل، حنیف مینگل اور نصیر احمد مینگل نے اپنے بیان میں کہا کہ جرگہ میں چھتر فلیجی کا مسئلہ زیر غور لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی جانب سے بلایا گیا جرگہ 25 فروری کو ہونا تھا جو ناگزیر وجوہات اور مینگل قبائل کے سربراہان کے بے حد اصرار پر اب 27 فروری کو صبح گیارہ بجے ہو گا۔ صادق مینگل نے مینگل قبائل کے تمام سربراہان سے جرگہ میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی اپیل کی۔


خبر کا کوڈ: 56049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56049/چھتر-فلیجی-مسئلہ-کے-حل-لئے-تمام-مینگل-قبائل-سربراہان-کا-ہنگامی-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org