0
Sunday 14 Aug 2016 18:55

انصارالحسین کی جانب سے 69 واں یوم آزادی کی تقریب

انصارالحسین کی جانب سے 69 واں یوم آزادی کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ انصارالحسینؑ پاکستان کی جانب سے انکے پاراچنار دفتر میں جشن یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء، اساتذہ اور بچوں سمیت دیگر عوام نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق انصارالحسینؑ پاکستان پاراچنار کی جانب 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے حوالے سے دفتر انصارالحسینؑ پاراچنار میں ایک پرونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء، دانشوروں اور دیگر عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاراچنار میں ڈنڈر روڈ پر واقع دفتر انصارالحسینؑ پاراچنار کو پاکستانی سبز ہلالی پرچموں سے مزین کردیا گیا تھا۔ قریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ تقریب سے مولانا زاہدحسین، سرزاہد حسین طوری، سر حشمت حسین اور ماسٹر گلزار حسین نے خطاب کیا جبکہ سکولوں اور انصارالحسین کے یونٹس کے طلباء نے نعت، تقاریر، ملی نغمے اور لطیفے پیش کیے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی عوام کیلئے یوم آزادی خوشی کا دن ہے، آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔ پاکستان کو علامہ اقبال کے خواب کا تعبیر اور قائد اعظم کے انتھک کوششوں کا ثمر ہے۔ اسکے آزادی پر شیعیان حیدر کرار نے پہلے بھی اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اسکے بچانے کیلئے بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جس کے بعد نعت اور ملی نغموں کو پیش کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے آخر میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں دیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 560505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش