QR CodeQR Code

آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب دہشتگردی کا گڑھ بن چکا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

14 Aug 2016 19:09

اسلام ٹائمز:چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکمران قائداعظم اور علامہ اقبال کے راستے سے ہٹ چکے ہیں، سول حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صلاحیت اور اہلیت نہیں رکھتی، پاکستان کی محبت کو دوسری ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قائد اعظم کی جماعت کے قائد کو مخالفین پاکستان سے اتحاد زیب نہیں دیتا، بھارت کی غیر رسمی جنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقع پر جامعہ رضویہ فیصل آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے سارے مخالفین وزیراعظم کے اتحادی ہیں، حکمران کرپشن بچاؤ موج اڑاؤ فارمولے پر عمل کر رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی ناکامی سے قوم مایوس ہے، بھارت بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قائداعظم اور علامہ اقبال کے راستے سے ہٹ چکے ہیں، سول حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صلاحیت اور اہلیت نہیں رکھتی، پاکستان کی محبت کو دوسری ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قائد اعظم کی جماعت کے قائد کو مخالفین پاکستان سے اتحاد زیب نہیں دیتا، بھارت کی غیر رسمی جنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سیاست کو تجارت بنا دیا ہے، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں کرپشن مافیا کا نام ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرکے فوج کی قربانیاں ضائع کر رہی ہے، بے حس حکمران عوام کے مسائل اور ملک کے مستقبل سے بے نیاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جائے، پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب دہشتگردی کا گڑھ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی مہلت عمل ختم ہوتی جا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کے ذمہ دار سول ادارے ہیں، حکمرانوں کی کرپشن نے تحریک پاکستان کے شہیدوں کی روحوں کو تڑپا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 560511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560511/آپریشن-نہ-ہونے-کی-وجہ-سے-پنجاب-دہشتگردی-کا-گڑھ-بن-چکا-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org