0
Sunday 14 Aug 2016 20:17

کشمیر کی آزادی پاکستان کی اصل آزادی ہے، دفاع پاکستان کونسل

کشمیر کی آزادی پاکستان کی اصل آزادی ہے، دفاع پاکستان کونسل
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مسجد شہداء کے باہر دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے تکمیل پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی اصل آزادی ہے۔ مسجد شہداء کے باہر دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے تکمیل پاکستان کانفرنس میں امیر حمزہ، سیکرٹری جنرل جماعت اہلحدیث پاکستان ابتسام الہی ظہیر، طلحہٰ سعید، مولانا ثناء اللہ فاروقی، شیخ نعیم، جماعت اسلامی کے رہنما ذکر اللہ مجاہد، مولانا ادریس فاروقی، احتشام الحق شہباز، شاہد جانباز سمیت دفاع پاکستان کونسل کے ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان کی آزادی کسی نعمت سے کم نہیں، جس کیلئے بہت سی قربانیاں دیں گئیں، ان قربانیوں کو رایئگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ طلحہ سعید نے کہا کہ پاکستان کی اصل آزادی کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے اور کشمیر کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہو گا۔ امیر حمزہ نے کہا کہ کشمیر میں مودی حکومت کی بربریت جاری ہے، جو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے برعکس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں۔ امیر حمزہ نے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں کشمیر کو بھی آزاد کرانے کیلئے قربانیوں سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 560518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش