0
Sunday 14 Aug 2016 21:07

گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ اتوار کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ تمام لوگوں کو یوم آزادی مبارک ہو، قوم کے چہروں پر یوم آزادی کی خوشی اور ولولہ ہے، ایک ہفتے سے لوگوں کی مسکراہٹ گواہی دے رہی ہے کہ تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بڑی خوشی ہے کہ 2016ء کی جشن آزادی مل کر منا رہے ہیں، خوشی ہے کہ گورنر کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دینے کی سعادت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے دن قائد اعظم اور قربانی دینے والوں کو یاد کرنا ضروری ہے، بزرگوں کی قربانیوں سے پاکستان حاصل ہوا ہے، تمام لوگوں کو ساتھ ملا کر چلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 560525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش