0
Sunday 14 Aug 2016 22:57

ملتان، جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی

ملتان، جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوة اور تحریک آزادی جموں کشمیرکی اپیل پر آج 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک کی طرح جنوبی پنجاب میں تکمیل پاکستان اور یکجہتی کشمیر کارواں، جلسوں، کانفرنسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ملتان میں تحریک آزادی کشمیر اور جماعت الدعوة کی جانب سے مرکز سعد بن ابی وقاص چونگی نمبر 07 سے چوک کچہری تک تکمیل پاکستان ریلی نکالی گئی اور چوک کچہری پر جلسہ کیا گیا۔ جس میں طلباء، وکلاء، تاجر اور سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میںبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یوم آزادی پاکستان اور مظلوم کشمیریوں کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت جماعت الدعوة ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد نے کی۔ جلسہ عام سے جماعت الدعوة ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد، صدرمرکزی جمیعت اہلحدیث ضلع ملتان عبدالرحیم گجر، صدرجمیعت علمائے پاکستان ضلع ملتان مولانا ایوب مغل، عبدالحلیم خان، عبدالرحمان سیاف، مولانا ابو طارق و دیگر نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ یہ وطن عزیز بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ ہمیں قیام پاکستان کے حقیقی مقصد کو سمجھنا ہوگا۔ دشمن قوتیں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں۔ انڈیا کو پاکستان کا اقتصادی راہداری منصوبہ کسی صورت برداشت نہیں اور وہ اس کے خلاف گھنائونی سازشیں رچا رہا ہے۔ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اس کو حاصل کر کے پاکستان کو مکمل کیا جائے۔ کشمیر کی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی کا ذمہ دار انڈیا ہے۔ کشمیر میں بھارت کی آٹھ لاکھ فوج بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بلوچستان اور کشمیر میں بھارت کے دہشت گردانہ چہرے کو ہر بین الاقومی فورم پر بے نقاب کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج پیلٹ گن، مہلک ہتھیاروں کے استعمال اور بے پناہ ظلم کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی پر قابو نہیں پا سکی۔ کشمیری آج بھی لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر گولیاں کھاتے ہوئے انڈیا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کھڑے ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے قربانیاں پیش کرنے کا حق ادا کر دیا اب ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو بھارتی قبضے سے آزادی دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 560553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش