0
Sunday 14 Aug 2016 23:14

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں، رانا ثنا اللہ

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں دونوں حکومت کے دن گنتے رہتے ہیں۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان دنیا کے 2 ایسے سیاست دان ہیں جنہوں نے تماشے لگا رکھے ہیں۔ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں اور دونوں ہی اپنے اپنے ممالک میں حکومت کے دن گنتے رہتے ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں عمران خان کی انتشار اور دشنام طرازی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف ایک جانب عدالتوں سے رجوع کرنے کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب سڑکوں پر تماشے کرتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں صوبائی حکومت عدالت کے فیصلے کو قبول کرے گی۔ پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا اور ان کی بازیابی کے حوالے سے تمام تفصیلات میڈیا کو بتائی ہیں گھر سے غائب ہونے والے زیادہ تر بچے گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں یا پھر گھر والوں کی سختی سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 560556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش