0
Monday 15 Aug 2016 07:09

بیگناہ شہریوں پر فائرنگ بھارت کا انتہائی بزدلانہ عمل ہے، مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقے

بیگناہ شہریوں پر فائرنگ بھارت کا انتہائی بزدلانہ عمل ہے، مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقے
اسلام ٹائمز۔ مذہبی، سیاسی، سماجی، حلقوں نے بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری، لائن آف کنٹرول نیزا پیرا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ بیگناہ نہتے شہریوں پر فائرنگ انتہائی بزدلانہ عمل ہے اور بھارتی بربریت اور جارہیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور اس کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی، سابق صوبائی وزیر سردار اکبر خان ترین، قبائلی رہنما ملک سہیل خان بازئی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر رحیم کاکڑ، سماجی رہنما نسیم الرحمٰن ملاخیل، غزالی ویلفیئر سوسائٹی کےچیئرمین عبدالقیوم کاکڑ، انجمن ڈرائی فروٹ و کریانہ مرچنٹس کے جنرل سیکرٹری قاری عبیداللہ درانی، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی نائب صدر سید بسم اللہ آغا، سردار زین العابدین خلجی اور دیگر نے کیا۔ رہنمائوں نے نیزا پیرا سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا بیرونی قوتوں کے اشارے پر سرحدوں پر دبائو بڑھانے کیلئے جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، دہشت گرد بھارت کو مضبوط پیغام نہ دیا گیا تو وہ جارحیت سے باز نہیں آئے گا۔

آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے ہندوستان کی تخریب کاری و دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے اور تحریک آزادی کشمیر دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے، جسے دیکھ کر بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مشرقی سرحدوں پر بھارتی جارحیت اور افغانستان سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کرنے کی سازشیں ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہیں، افواج پاکستان بھارتی بربریت کا منہ توڑ جواب دیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی فضا پیدا کی جائے اور باہمی اختلافات ختم کر کے پوری قوم کو دفاع کے لیے تیار کیا جائے، جب قوم تیار ہوتی ہے تو بھارت جیسے دشمن کو 1965ء کی طرح منہ کی کھانا پڑتی ہے، پوری پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور اس کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے۔ رہنمائوں نےایک مرتبہ بھر ورکنگ بائونڈری نیزا پیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 560582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش