0
Monday 15 Aug 2016 11:20

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، جب کہ مقبوضہ وادی کے صدر مقام سری نگر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 قابض فوجی زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جبکہ پوری وادی میں کرفیو کا سماں ہے۔ تاریخی جامعہ مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ وادی میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 560658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش