QR CodeQR Code

پنجاب حکومت بے بنیاد منصوبوں کی بجائے یہی رقوم دہشت گردی کیخلاف استعمال کرئے، ڈاکٹر صلاح الدین خان

15 Aug 2016 22:23

اسلام ٹائمز: میانوالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کی نظر میں صرف لاہور ہے، جبکہ صوبہ کے دوسرے تمام اضلاع ترقیاتی پروگراموں سے محروم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے رہنما اور پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صلاح الدین خان نے میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جتنا روپیہ بے کار منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے، اگر لوگوں کے جان ومال کے تحفظ پر خرچ کرے تو دہشتگردوں کی کمر توڑی جا سکتی ہے۔ میانوالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کی نظر میں صرف لاہور ہے، جبکہ صوبہ کے دوسرے تمام اضلاع ترقیاتی پروگراموں سے محروم ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی سکیورٹی پر سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات ہیں، مگر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 560778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560778/پنجاب-حکومت-بے-بنیاد-منصوبوں-کی-بجائے-یہی-رقوم-دہشت-گردی-کیخلاف-استعمال-کرئے-ڈاکٹر-صلاح-الدین-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org