0
Monday 15 Aug 2016 23:07

آئی ایس او کا سالانہ کنونشن نوجوانوں کی ذہن سازی میں سنگ میل ثابت ہوگا، احسن نقوی

آئی ایس او کا سالانہ کنونشن نوجوانوں کی ذہن سازی میں سنگ میل ثابت ہوگا، احسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ کنونشن کی 2 ستمبر سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہونگے۔ احسن نقوی نے کہا 15 روز بعد منعقد ہونیوالے کنونشن کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملک بھر کی تمام ڈویژن میں تشہیری مواد کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ طلباء تنظیموں، علماء کرام، دانشوروں، ڈاکٹرز، سیاسی و مذہبی شخصیات سے رابطہ کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین کنونشن کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا سالانہ مرکزی کنونشن باشعور نوجوانوں کی رائے سازی میں سنگ میل ثابت ہوگا کسی بھی ملک یا قوم کا مستقبل اسکے نوجوان نسل ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل عالمی استعماری قوتوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور منظم سازشوں کے تحت نوجوان نسل کو تباہی کے رستے پر ڈال کر ان کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نوجوانوں کی فکری تربیت کرکے انہیں استعمار کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا رہی ہے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نظریاتی جنگ لڑ رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی کنونشن ملت کے باشعور امامیہ نوجوانوں میں جوش و جذبہ کا سبب بنے گا اور ان کی عملی زندگی میں بھی رہنمائی کرے گا، آئی ایس او کا سالانہ نوید سحر کنونشن نوجوان نسل کی ترقی اور فکری بالیدگی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 560792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش