0
Monday 15 Aug 2016 23:07

بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کی مزار قائد میں تدفین کی تجاویز، نئی بحث چھڑ گئی

بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کی مزار قائد میں تدفین کی تجاویز، نئی بحث چھڑ گئی
اسلام ٹائمز۔ مزار قائد پر قومی ہیروز کی تدفین، سینیٹرز نے نئی بحث چھیڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینیٹر نہال ہاشمی کہتے ہیں کہ قائداعظم لیکر لیاقت علی خان، اور محترمہ فاطمہ جناح، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو سمیت تمام قومی رہنماؤں اور ہیروز کی قبریں اور یادگار ایک جگہ ہونی چاہئیں، تاکہ بیرون ملک اور دور دراز سے آنے والے لوگوں کو ان کی خدمات کے بارے میں معلوم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ہمارے بڑے سیاسی اکابرین گزرے ہیں، ان کی قبریں اگر ایک جگہ ہوں تو قوم کو انہیں سمجھنے میں مدد ملے گی، یہ ان اکابرین کے شایان شان بھی ہوگا، جو انہوں نے ملک و قوم کیلئے خدمات دی ہیں، اگر یہ اکابرین بابائے قوم کے پہلو میں ہوں تو ان ک شان بھی دوبالا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد ایک قومی یادگار ہونا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بھی اس تجویز کی حمایت کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 560795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش