0
Tuesday 16 Aug 2016 10:40

فیصل آباد سمیت پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے باقاعدہ طور پر منظوری

فیصل آباد سمیت پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے باقاعدہ طور پر منظوری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی صوبائی کیبنٹ کمیٹی نے فیصل آباد سمیت صوبے کے پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی ہے، جبکہ ڈولفن فورس کے قیام کیلئے ابتدائی طور پر 920 ملین کے فنڈز جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فنڈز ملنے کے بعد ایک سال کے عرصہ میں ڈولفن فورس فعال ہو سکے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصل آباد سمیت پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کے حوالہ سے سیر حاصل بحث کی گئی، جس میں کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری حسین اصغر نے شرکاء کو بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں فیصل آباد، ملتان، رالپنڈی سمیت پانچ شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام کی باقاعدہ طور پر منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں ان شہرو ں میں ڈولفن فورس کے قیام کے حوالہ سے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن فورس سے وابستہ ملازمین کے زیر استعمال آنے والے موٹر سائیکلوں کیلئے 570 ملین، وردیوں کی خریداری کیلئے 100 ملین اور دفاتر کی تعمیر کیلئے 250 ملین کے فنڈز فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے ان فنڈز کے حصول کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 560869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش