QR CodeQR Code

وزیر صحت سکندر میندھرو کا دفاتر پر چھاپہ، فرائض میں غفلت پر 3 ایس او اور ایڈیشنل سیکرٹری معطل

16 Aug 2016 15:50

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر صحت نے محکمہ صحت کے مختلف دفاتر پر چھاپے مار ے جس دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر اور تاخیر سے پہنچنے پر 3 ایس او ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری کو معطل کر دیا، سکندر میندھرو کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ سکندر میندھرو نے محکمہ صحت کے دفاتر پر چھاپوں کے دوران متعدد افسران اور عملے کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت سکندر میندھرو نے محکمہ صحت کے مختلف دفاتر پر چھاپے مار ے جس دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر اور تاخیر سے پہنچنے پر 3 ایس او ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری کو معطل کر دیا۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کے 3 سٹینو ٹائپسٹ اور 5 کلرک جبکہ 3 نائب قاصدوں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ وزیر صحت سکندر میندھرو کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 560927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560927/وزیر-صحت-سکندر-میندھرو-کا-دفاتر-پر-چھاپہ-فرائض-میں-غفلت-3-ایس-او-اور-ایڈیشنل-سیکرٹری-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org