0
Tuesday 16 Aug 2016 19:26

خیبرپختونخوا میں بچوں کی نئی ویکسین کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری

خیبرپختونخوا میں بچوں کی نئی ویکسین کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں کی شرح اموات پر قابو پانے کے لئے روٹا کے نام سے نئی ویکسین کو اگلے سال ای پی آئی پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس نئی ویکسین کے لیے چھ ارب روپے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے والی ویکسی نیشن پروگرام میں روٹا ویکسین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اور اب 9 بیماری کے بجائے 10 بیماریوں کے خلاف بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ روٹا ویکسین کو ای پی آئی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ صوبہ میں ہر سال 30 فیصد نومولود بچوں کا ڈائریا اور ہیضہ میں مبتلا اور شرح اموات میں اضافہ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یہ ویکسین بچوں کو پیدائش کے پہلے 8 ماہ کے دوران دی جائے گی۔ طبی ماہرین کے مطابق جن بچوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔ ان پر ہیضہ اور ڈائریا کا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔ خوراک میں احتیاط سے ان امراض کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 560979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش